شاہ سلمان کی صحت کے حوالے سے اہم خبر آگئی

Important Update Regarding King Salman’s Health
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان کی صحت کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز طبی معائنے کے بعد اسپتال سے روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں انہیں مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق طبی معائنوں کے نتائج اطمینان بخش رہے اور شاہ سلمان کی صحت کی صورتحال مستحکم ہے۔ اسپتال سے روانگی کے بعد شاہ سلمان کو گھر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ آرام فرما رہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے شاہ سلمان بن عبد العزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان گزشتہ روز اسپیشلسٹ اسپتال میں طبی معائنہ کروانے کے لیے گئے تھے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










