ایران میں رجیم چینج امریکا اور اسرائیل کا اصل ہدف ہے، امریکی پروفیسر

ایران میں رجیم چینج امریکا اور اسرائیل کا اصل ہدف ہے، امریکی پروفیسر
امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی سے وابستہ معروف پروفیسر اور ماہرِ معاشیات جیفری سیکس نے ایران میں حالیہ بدامنی اور احتجاجی لہر کا ذمہ دار براہ راست امریکا اور اسرائیل کو قرار دے دیا ہے۔
اپنے بیان میں پروفیسر جیفری سیکس نے کہا کہ ایران میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک غیر معمولی، منظم اور انتہائی پُرتشدد کھیل کا حصہ ہے۔ امریکی مین اسٹریم میڈیا حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے اور یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ایرانی حکومت معیشت پر کنٹرول کھو چکی ہے، جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ ایرانی معیشت کو تباہ کرنے والا خود امریکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح عوام کو یہ کہہ کر گمراہ کیا جا رہا ہے کہ ایرانی حکومت اپنے شہریوں پر ظلم کر رہی ہے، مگر یہ نہیں بتایا جاتا کہ معاشی پابندیاں اور بیرونی دباؤ عوام کی زندگی کو کس طرح مشکل بنا رہے ہیں۔
امریکی پروفیسر کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی اصل حکمتِ عملی یہ ہے کہ ایرانی عوام کے حالات کو زیادہ سے زیادہ خراب کیا جائے تاکہ اندرونی انتشار کو ہوا ملے۔ اس تمام عمل کا حتمی مقصد ایران میں حکومت کی تبدیلی، یعنی رجیم چینج ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











