بدھ، 21-جنوری،2026
بدھ 1447/08/02هـ (21-01-2026م)

گرین لینڈ پر ایسا قدم اٹھائیں گے کہ نیٹو بھی خوش ہوگا اور امریکا بھی: ٹرمپ

21 جنوری, 2026 10:36

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ سے متعلق امریکا ایسا فیصلہ کرے گا جس سے نیٹو بھی مطمئن ہوگا اور امریکا کے مفادات بھی پورے ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو اس وقت مضبوط ہے کیونکہ امریکا اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کے مطابق نیٹو کے لیے جتنا کام انہوں نے کیا، اتنا کسی اور امریکی صدر نے نہیں کیا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر امریکا نیٹو کی حمایت نہ کرتا تو آج یہ اتحاد شاید وجود میں بھی نہ ہوتا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ سابق وینزویلا صدر نکولس مادورو سے جیل میں ملاقات میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے اور اس معاملے پر ان کا مؤقف واضح ہے۔

ٹیرف کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ سپریم کورٹ اس حوالے سے کیا فیصلہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا یہ کیس ہار گیا تو سیکڑوں ارب ڈالر کے ٹیرف واپس کرنا پڑ سکتے ہیں، تاہم ان کے مطابق یہ ٹیرف قانونی طور پر نافذ کیے گئے ہیں اور اب یہ رقم واپس کرنا آسان نہیں ہوگا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ عالمی سیاست میں امریکا اپنے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہر فیصلہ قومی مفاد کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔