غزہ امن بورڈ میں خطرات موجود ہیں، آئرلینڈ نے ٹرمپ منصوبے پر تحفظات ظاہر کر دیے

غزہ امن بورڈ میں خطرات موجود ہیں، آئرلینڈ نے ٹرمپ منصوبے پر تحفظات ظاہر کر دیے
آئرلینڈ نے غزہ امن بورڈ کے حوالے سے سنجیدہ تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔
آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم سائمن ہیرس نے کہا ہے کہ موجودہ امن بورڈ کے منصوبے میں کئی خطرناک پہلو سامنے آ رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سائمن ہیرس کا کہنا تھا کہ دستخط کی تقریب میں جو کچھ دیکھا گیا، وہ ابتدائی امن منصوبے سے کافی مختلف تھا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے جس منصوبے کی توثیق کی تھی، اس میں غزہ میں امن کی نگرانی کے لیے ایک واضح بورڈ بنانے کی بات کی گئی تھی۔
نائب وزیر اعظم کے مطابق موجودہ تجاویز میں نہ صرف غزہ کا ذکر کم ہو گیا ہے بلکہ روسی صدر پیوٹن جیسے متنازع کرداروں کی شمولیت بھی سامنے آئی ہے، جو کئی سوالات کو جنم دیتی ہے۔
سائمن ہیرس نے کہا کہ آئرلینڈ اس وقت غزہ امن بورڈ میں شامل ہونے کی کوئی واضح صورت حال نہیں دیکھ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امن منصوبہ اصل مقاصد سے ہٹ کر تبدیل کیا گیا تو یہ خطے کے لیے فائدے کے بجائے نئے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ جیسے حساس مسئلے پر کسی بھی عالمی منصوبے میں شفافیت، اقوام متحدہ کی نگرانی اور متاثرہ عوام کے حقوق کو اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
آئرلینڈ کا مؤقف ہے کہ موجودہ امن بورڈ کا ڈھانچہ غیر واضح ہے اور اس میں سیاسی مفادات زیادہ جبکہ عملی امن کم نظر آ رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












