سعودی عرب میں ملازمت کرنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Important news for Pakistani citizens wishing to go to Saudi Arabia
سعودی عرب میں نجی شعبے میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نیا پروگرام ’نطاقات المط‘ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سعودی شہریوں کے لیے تین لاکھ 40 ہزار سے زائد ملازمتیں فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ افرادی قوت نے اس پروگرام کا آغاز 2026 میں کیا ہے اور یہ تین سال تک جاری رہے گا۔ پروگرام کے دوران سعودی شہریوں کو نجی شعبے میں مرحلہ وار ملازمتیں دی جائیں گی۔
وزیر افرادی قوت احمد الراجحی کا کہنا ہے کہ نئے مرحلے سے قبل تمام امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے۔ پچھلے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پروگرام مقامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نطاقات پروگرام سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے۔ اس پروگرام کا آغاز 2021 میں ہوا تھا۔ پچھلے تین برسوں میں اس پروگرام کے تحت 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد شہریوں کو روزگار فراہم کیا جا چکا ہے۔
نیا پروگرام ’نطاقات المط‘ نجی شعبے میں سعودائزیشن کو مزید بہتر بنانے اور سعودی شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










