جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی

24 جنوری, 2026 13:38

برطانیہ کے مصروف ترین ہوائی ہیتھرو نے اپنے مسافروں کے لیے ایک بڑی سہولت متعارف کر دی ہے۔ اب ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسافر اپنے ہینڈ بیگ میں دو لیٹر تک کے مائع رکھ سکتے ہیں، جبکہ لیپ ٹاپ بھی بغیر نکالے اسکین کروایا جا سکتا ہے۔

ایئرپورٹ نے جمعہ (23 جنوری) کو چاروں ٹرمینلز میں نئے سی ٹی سیکیورٹی اسکینرز کی تنصیب مکمل کر لی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ہائی ریزولوشن 3D امیجنگ پر مبنی ہے، جس سے مسافروں کو اپنے سامان سے اشیاء نکالنے یا مائع الگ رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ہیتھرو کے چیف ایگزیکٹیو تھامس وولڈ بائی نے £1 بلین اپ گریڈ پیکج کے بارے میں کہا کہ "اس جدید نظام کے ذریعے مسافر سیکیورٹی چیک میں کم وقت گزاریں گے اور سفر کا زیادہ لطف اٹھا سکیں گے۔”

یہ اسکینرز ایک گھنٹے میں ہزاروں مسافروں کی جانچ کر سکتے ہیں، جس سے ہینڈ بیگ میں موجود شیمپو، پانی کی بوتل، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ بغیر نکالے اسکین ہو جائیں گے۔

دوسری جانب دبئی نے بھی اسی طرح کی ٹیکنالوجی اپنا لی ہے، جبکہ ابوظہبی ایئرپورٹ نے ٹرائلز شروع کر دیے ہیں اور جلد ہی ایئرپورٹ پر یہ جدید اسکینرز نصب کر دیے جائیں گے۔

یہ سہولت نہ صرف مسافروں کے لیے وقت بچانے کا ذریعہ ہے بلکہ سیکیورٹی کے عمل کو بھی مزید مؤثر بنائے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔