مادورو کی گرفتاری کے وقت وینزویلا کے دفاعی نظام کو کیسے جام کیا؟ ٹرمپ نے خفیہ ہتھیار کا نام بتادیا

How was Venezuela’s defense system disabled at the time of Maduro’s arrest?
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک خفیہ امریکی ہتھیار کا نام ظاہر کیا ہے جس کے ذریعے وینزویلا کے دفاعی نظام کو ناکارہ بنایا گیا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق اسی ہتھیار کے استعمال کے بعد وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کیا گیا۔
نیویارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ اس خفیہ ہتھیار کو "ڈسکمبوبولیٹر” کہا جاتا ہے۔ ان کے مطابق یہ ہتھیار 3 جنوری کو کاراکاس میں ہونے والی کارروائی کے دوران استعمال کیا گیا۔ امریکی فوج نے اس ٹیکنالوجی کے ذریعے وینزویلا کے دفاعی نظام کو مکمل طور پر جام کر دیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کارروائی کے وقت وینزویلا کے پاس روسی اور چینی ساختہ راکٹ موجود تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا کے اہلکار پوری طرح تیار تھے۔ انہوں نے راکٹ داغنے کی کوشش بھی کی، مگر دفاعی نظام ناکارہ ہونے کی وجہ سے کوئی میزائل فائر نہ ہو سکا۔
امریکی صدر کے مطابق اسی کارروائی کے نتیجے میں نکولس مادورو کو گرفتار کیا گیا۔ بعد ازاں انہیں ان کی اہلیہ سمیت امریکا منتقل کر دیا گیا۔ ٹرمپ نے اس آپریشن کو امریکی فوج کی بڑی کامیابی قرار دیا۔
واضح رہے کہ امریکا نے 3 جنوری کو وینزویلا پر بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی تھی۔ اس کارروائی کے بعد عالمی سطح پر شدید ردِعمل بھی سامنے آیا تھا۔ کئی ممالک نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









