ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا: ایرانی وزارتِ خارجہ

ایران کا امریکا اور اسرائیل مخالف مزاحمت میں جان دینے والوں کے احترام میں تین روزہ سوگ کا اعلان
تہران: ایران نے واضح اعلان کیا ہے کہ اگر اس کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی جارحیت کی گئی تو اس کا سخت اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ کسی بھی حملے کی صورت میں ایران مکمل طاقت کے ساتھ دفاع کرے گا۔
ترجمان نے کہا کہ صرف نجی یا غیر رسمی پیغامات کا تبادلہ سفارت کاری کا متبادل نہیں ہو سکتا۔ مسائل کے حل کے لیے باضابطہ اور سنجیدہ مذاکرات ضروری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا روس اور چین کے ساتھ دفاعی تعاون مضبوط بنیادوں پر جاری ہے اور یہ شراکت داری خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک نے ایران کو حالیہ ڈیووس سربراہی اجلاس کے موقع پر اہم سفارتی ملاقاتوں سے روکنے کی کوشش کی، جو کہ منفی رویے کی عکاسی کرتا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایران کسی دباؤ میں آئے بغیر اپنے قومی مفادات کا تحفظ جاری رکھے گا اور کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









