امریکا کو دوٹوک پیغام، ایران کا آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان

امریکا کو دوٹوک پیغام، ایران کا آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان
تہران: امریکا کی جانب سے جنگی مشقوں اور بحری بیڑے کی مشرقِ وسطیٰ آمد کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے فوجی مشقوں کے پیشِ نظر فضائی حدود کے حوالے سے نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے۔ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف فضائی حدود میں 27 سے 29 جنوری تک 25 ہزار فٹ سے کم بلندی پر پرواز نہ کی جائے۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ فوجی مشقیں 9 کلومیٹر کے دائرہ کار میں ہوں گی، جن میں فضائی، بحری اور دفاعی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔
ادھر پاسدارانِ انقلاب نے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر امریکی جنگی جہاز ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوئے تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔
پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر صرف باتیں زیادہ کرتے ہیں، اصل فیصلہ جنگ کے میدان میں ہوتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر سطح پر تیار ہے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کا اہم راستہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی منڈیوں پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









