جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

قیامت سے متعلق جوہری ماہرین نے دنیا والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

28 جنوری, 2026 10:52

دنیا تیزی سے ایک خطرناک مرحلے کی طرف بڑھ رہی ہے اور جوہری ماہرین نے انسانیت کو سنگین خبردار کر دیا ہے۔

 عالمی سطح پر کام کرنے والے ادارے Bulletin of the Atomic Scientists کے مطابق سال 2026 کے لیے ڈومز ڈے کلاک کو آدھی رات سے صرف 85 سیکنڈ پہلے پر مقرر کر دیا گیا ہے، جو اب تک کی سب سے تشویشناک سطح سمجھی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈومز ڈے کلاک کا آدھی رات کے قریب ہونا اس بات کی علامت ہے کہ دنیا شدید خطرے میں داخل ہو چکی ہے۔ ادارے کے سائنس اینڈ سیکیورٹی بورڈ کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کی دوڑ، عالمی طاقتوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور خلا میں فوجی منصوبے دنیا کو تباہی کے دہانے پر لے آئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڑی طاقتیں ایک بار پھر جدید اور زیادہ تباہ کن جوہری ہتھیار تیار کر رہی ہیں۔ اس دوڑ نے عالمی امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو کسی بھی وقت حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔

سائنس اینڈ سیکیورٹی بورڈ کے ایک رکن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ “گولڈن ڈوم” منصوبے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق خلا میں ہتھیار نصب کرنے کا تصور دنیا کو خلائی جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے، جس کے نتائج نہایت خطرناک ہوں گے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس اور امریکا کے درمیان اسلحہ کنٹرول سے متعلق معاہدے ختم ہو گئے تو دونوں ممالک کھل کر جوہری ہتھیار جمع کرنا شروع کر دیں گے۔ اس صورت میں عالمی سلامتی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے اور دنیا ایک نئی تباہ کن دوڑ میں داخل ہو جائے گی۔

جوہری ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی رہنماؤں نے بروقت اور سنجیدہ فیصلے نہ کیے تو ڈومز ڈے کلاک کی سوئیاں آدھی رات تک پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔