بھارتی شہریوں کی دیگر ممالک کے حساس اداروں میں موجودگی سنگین سیکیورٹی چیلنج بن گئی

بھارتی شہریوں کی دیگر ممالک کے حساس اداروں میں موجودگی سنگین سیکیورٹی چیلنج بن گئی
عالمی اداروں میں بھارتی شہریوں کی موجودگی اور حساس معلومات تک ان کی رسائی کو ایک سنجیدہ سیکیورٹی چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق حالیہ واقعات نے مغربی اور خلیجی ممالک میں تشویش پیدا کر دی ہے۔
بین الاقوامی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سائبر دفاعی ادارے سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی (CISA) کے عبوری سربراہ مدھو گوتمکلا نے حساس نوعیت کی سرکاری دستاویزات ایک اے آئی ایپلیکیشن پر اپلوڈ کر دیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ دستاویزات “For Official Use Only” کے زمرے میں شامل تھیں۔ اس واقعے کے بعد امریکی محکمہ داخلی سلامتی میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مدھو گوتمکلا کا تعلق بھارت کی ریاست آندھرا پردیش سے ہے اور وہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں CISA کے عبوری سربراہ تعینات تھے۔ رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارتی نژاد افراد حساس معلومات کے لیک ہونے کے معاملات میں سامنے آئے ہوں۔
اکتوبر 2025 میں معروف بھارتی نژاد امریکی اسٹریٹجک ماہر ایشلی جے ٹیلس کو گرفتار کیا گیا تھا، جن کے گھر سے ایک ہزار سے زائد خفیہ اور ٹاپ سیکریٹ امریکی دفاعی دستاویزات برآمد ہوئیں۔ امریکی سیکیورٹی اداروں نے اس واقعے کو سنگین خطرہ قرار دیا تھا۔
اسی طرح 2023 میں قطر میں جاسوسی کے الزامات کے تحت بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، جس نے بین الاقوامی سطح پر خاصی توجہ حاصل کی۔
دفاعی ماہرین کے مطابق یہ تمام واقعات ایک ایسے پیٹرن کی نشاندہی کرتے ہیں جس میں بھارتی نژاد افراد حساس معلومات، دفاعی منصوبوں اور سائبر نظام تک رسائی میں ملوث پائے گئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت ایک منظم حکمت عملی کے تحت بیرون ممالک کلیدی عہدوں پر تعینات اپنے شہریوں کو حساس معلومات حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں نے امریکا سمیت مغربی اور خلیجی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ حساس عہدوں پر فائز افراد کے پس منظر، روابط اور ممکنہ مفادات کا ازسرنو جائزہ لیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











