امریکا نے حملہ کیا تو فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا، ترجمان ایرانی فوج

If the US attacks, a swift and decisive response will be given, says Iranian military spokesperson
ترجمان ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ امریکا نے حملہ کیا تو فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا نے حملہ کیا تو فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا، خطے میں امریکی فوجی اڈے اور طیارہ بردار جہاز ہمارے اہداف ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی اڈے ہمارے درمیانے فاصلے کے میزائلوں کی رینج میں ہیں، اور اس حوالے سے تمام ضروری منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔
ترجمان ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اگر دشمن نے ایک بار پھر کسی احمقانہ عمل کا ارتکاب کیا تو ایران فوری ردعمل دے گا، ملک کے دفاع اور کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینا ایران کی اولین ترجیح ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











