جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

سونے کی قیمت میں تاریخی کمی؛ یو اے ای میں شہریوں نے زیورات بیچنا کیوں شروع کردیے؟ وجہ سامنے آگئی

03 فروری, 2026 10:57

متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت میں تاریخی کمی کے بعد شہریوں نے اپنے زیورات فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سونے کی قیمت ریکارڈ سطح تک پہنچنے کے بعد اچانک گر گئی، جس کے باعث دبئی کے گولڈ سوک میں فروخت کنندگان کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہری قرض اتارنے، جائیداد خریدنے یا سرمایہ کاری کے لیے اپنے زیورات اور قیمتی دھاتیں فروخت کر رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اچانک کمی نے سرمایہ کاروں اور عام شہریوں میں فوری فروخت کا رجحان بڑھا دیا ہے، اور مارکیٹ میں اس کی وجہ سے گولڈ کی کھپت اور فروخت دونوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔