جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

ایران نے نیشنل ڈیفنس کونسل کی کمان اسرائیلی حملے سے محفوظ رہنے والے علی شمخانی کو دے دی

06 فروری, 2026 12:19

ایران نے اپنی نیشنل ڈیفنس کونسل کی سربراہی باضابطہ طور پر سپریم لیڈر کے مشیرِ خاص ایڈمرل جنرل علی شمخانی کے سپرد کر دی ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی تیاریاں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ ایران نے 12 روزہ جنگ اور امریکی حملوں کے بعد 12 اگست 2025 کو نیشنل ڈیفنس کونسل قائم کی تھی۔ ابتدا میں یہ کونسل ایرانی صدر کے ماتحت کام کر رہی تھی، تاہم اب اس کی قیادت براہِ راست سپریم لیڈر کے قریبی مشیر کو دے دی گئی ہے۔ علی شمخانی حالیہ اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے تھے، جس کے بعد ان کا کردار ایرانی دفاعی حکمتِ عملی میں مزید نمایاں ہو گیا تھا۔

اس فیصلے کو دفاعی پالیسی میں ایک اہم تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق نیشنل ڈیفنس کونسل کی سربراہی شمخانی کو دینے کا مقصد دفاعی اور سیکیورٹی معاملات کو اعلیٰ ترین سطح پر مرکزی کنٹرول میں لانا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور سفارتی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔