امریکی شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت، کیا کسی سخت اقدام کی تیاری؟

امریکہ کی ورچوئل ایمبیسی تہران نے ایک ہنگامی سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے ایران میں موجود امریکی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ الرٹ میں ممکنہ طور پر انٹرنیٹ کی بندش، نقل و حمل میں رکاوٹوں اور سیکیورٹی صورتحال کے بگڑنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں امریکی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایران سے زمینی راستوں کے ذریعے آرمینیا یا ترکی کی جانب انخلا کو ترجیح دیں، کیونکہ ہنگامی صورتحال میں سفری سہولیات متاثر ہو سکتی ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت ایران میں موجود اپنے شہریوں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتی۔
مبصرین کے مطابق اس نوعیت کی وارننگ ماضی میں بھی ایسے مواقع پر سامنے آ چکی ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا۔ جنوری میں جاری کیے گئے ایک اسی نوعیت کے الرٹ کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان بیانات اور سیکیورٹی خدشات میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
تجزیہ کار سوال اٹھا رہے ہیں کہ امریکہ ایران سے مذاکرات کے ساتھ ساتھ دباؤ بڑھانے کے لیئے حملے کی تیاری کررہا ہے؟ ان کا کہنا ہے کہ ایسے اعلانات عموماً بڑھتی ہوئی کشیدگی، سیکیورٹی خدشات یا ممکنہ ہنگامی حالات کے پیش نظر جاری کیے جاتے ہیں، تاہم اس بار یہ الرٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کی میز پر بیٹھنے جا رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










