امریکی سینیٹر کی لبنانی آرمی چیف سے بدتمیزی، حزب اللہ کو دہشت گرد قرار نہ دینے پر ملاقات چھوڑ کر چلے گئے

بیروت / واشنگٹن : امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے لبنان کے داخلی امور میں مداخلت کی تمام حدیں عبور کرتے ہوئے لبنانی فوج کے سربراہ جنرل روڈولف ہیکل کے ساتھ ملاقات اس وقت اچانک ختم کر دی، جب لبنانی جنرل نے حزب اللہ کو "دہشت گرد” تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں لنڈسے گراہم نے اعتراف کیا کہ انہوں نے جنرل روڈولف ہیکل سے براہِ راست سوال کیا تھا کہ کیا وہ حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم سمجھتے ہیں؟ جس پر لبنانی فوجی سربراہ نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا، "نہیں، لبنان کے تناظر میں ہم انہیں دہشت گرد نہیں مانتے۔”
امریکی سینیٹر نے اس جواب پر سیخ پا ہو کر فوری طور پر ملاقات ختم کر دی اور کمرے سے باہر نکل گئے۔ گراہم کا کہنا تھا کہ 1997 میں امریکہ حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔ انہوں نے لبنانی فوج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سوچ کی موجودگی میں لبنان امریکہ کا "قابلِ اعتماد ساتھی” نہیں ہو سکتا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










