پیر، 9-فروری،2026
پیر 1447/08/21هـ (09-02-2026م)

ایران نہ دباؤ میں آئے گا اور نہ ہی خودمختاری پر سمجھوتہ کرے گا : ایرانی سپریم لیڈر

09 فروری, 2026 15:53

تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران نہ کسی دباؤ میں آئے گا اور نہ ہی اپنی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے دفاع اور قومی مفادات پر کوئی رعایت ممکن نہیں اور ایران اپنی خودمختار پالیسیوں پر قائم رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنے اتحاد، شعور اور ثابت قدمی سے دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔ پابندیوں، دباؤ اور دھمکیوں کے باوجود ایرانی عوام کے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اس بات پر زور دیا کہ قومی طاقت کا اصل سرچشمہ ہتھیار نہیں بلکہ عوام کا عزم اور حوصلہ ہوتا ہے۔ ان کے مطابق وہ قومیں ہی تاریخ کا رخ موڑتی ہیں جو بیرونی دباؤ کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہو جائیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ دشمنوں کی تمام تر سازشیں قومی یکجہتی کے سامنے دم توڑ چکی ہیں اور ایران کو کمزور کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔ عوامی ارادہ کسی بھی عسکری طاقت سے زیادہ مؤثر اور مضبوط ہتھیار ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایرانی عوام اسلامی جمہوریہ کی سب سے بڑی طاقت ہیں اور یہی قوت ایران کو ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔