ایران کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار جوہری مذاکرات کیلئے عمان پہنچ گئے

مسقط: ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اور رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی مشیر علی لاریجانی ایران کے جوہری پروگرام پر امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے لیئے عمان پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ دورہ مسقط میں ہونے والی سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق لاریجانی عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے ملاقات کریں گے، جو ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں کلیدی ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی ملاقات عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید سے بھی متوقع ہے۔
ارنا کے مطابق اس دورے کے دوران حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ ایران اور عمان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی بات چیت ہوگی۔
بعض تجزیہ کار لاریجانی کے اس دورے کو حالیہ مذاکرات کے بعد ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جو اس بات کا اشارہ ہو سکتا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوششوں میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








