منگل، 10-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

اسرائیلی صدر کی آسٹریلیا آمد پر مظاہرے، پولیس سے تصادم، معتدد گرفتار

10 فروری, 2026 08:32

سڈنی : آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کے چار روزہ سخت سیکیورٹی میں ہونے والے دورے کے خلاف احتجاج کے دوران صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب پولیس نے مظاہرین اور میڈیا نمائندوں پر پیپر اسپرے کا استعمال کیا۔

یہ دورہ دسمبر میں سڈنی کے بونڈی بیچ پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے 15 افراد، جو حنوکہ تہوار میں شریک تھے، کے بعد آسٹریلیا کی یہودی برادری سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیا جا رہا تھا، تاہم سڈنی اور میلبورن میں اس دورے کے خلاف مظاہرے دیکھنے میں آئے، جن میں سڈنی کا احتجاج پرتشدد شکل اختیار کر گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے ایک صحافی کے مطابق انہوں نے کم از کم 15 مظاہرین کو گرفتار ہوتے دیکھا جبکہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

فلسطین ایکشن گروپ کے ترجمان جوش لیز نے انسٹاگرام پر الزام عائد کیا کہ پولیس نے بار بار گھوڑوں اور پیپر اسپرے کے ذریعے مظاہرین پر دھاوا بولا۔ اسی دوران میلبورن کے وسطی علاقے میں بھی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے جنہوں نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ صدر ہرزوگ کے دورے کے مقصد کا احترام کریں، اور کہا تھا کہ وہ صدر کے ہمراہ بونڈی بیچ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات کریں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔