سعودی عرب کی جدید خودکار اے آئی ڈرونز کے حصول کیلئے امریکہ سے بات چیت

ریاض / واشنگٹن: سعودی عرب امریکی مصنوعی ذہانت (اے آئی) اسٹارٹ اپ کمپنی شیلڈ اے آئی سے جدید خودکار ڈرونز کی خریداری کے لیے ابتدائی سطح کی بات چیت کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ اگر یہ معاہدہ طے پاتا ہے تو شیلڈ اے آئی کے تیار کردہ ڈرونز سعودی عرب کی علاقائی سیکیورٹی حکمت عملی کا حصہ بن سکتے ہیں۔
شیلڈ اے آئی اپنی خودکار ڈرون ٹیکنالوجی کے لیے ہائف مائینڈ نامی اے آئی سافٹ ویئر استعمال کرتی ہے، جو ڈرونز کو بغیر جی پی ایس، مواصلاتی نظام یا انسانی پائلٹ کے پرواز کرنے کی صلاحیت دیتا ہے۔ کمپنی کا وی بیٹ ماڈل انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی مشنز کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
یہ ڈرون بحری جہاز سے بھی لانچ کیا جا سکتا ہے اور تقریباً 13 گھنٹے تک فضا میں رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر خودکار انداز میں کام کر سکتا ہے، جو جدید جنگی حالات میں اسے انتہائی مؤثر بناتا ہے۔
سعودی عرب نے حالیہ مہینوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں بحیرہ احمر اور عرب سمندر کے علاقوں میں اپنی سیکیورٹی توجہ میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
سعودی عرب نے صومالیہ کے ساتھ فوجی تعاون کا معاہدہ بھی کیا ہے اور مصر کی حمایت سے اریٹیریا کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات مضبوط بنانے پر بھی بات چیت جاری ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









