بدھ، 11-فروری،2026
بدھ 1447/08/23هـ (11-02-2026م)

کینیڈا کے ایک اسکول میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

11 فروری, 2026 09:34

کینیڈین پولیس کے مطابق برٹش کولمبیا کے علاقے ٹمبلر رج میں ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد ہلاک، جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک افراد میں مبینہ حملہ آور بھی شامل ہے۔

رائل کینیڈین ماونٹڈ پولیس نے جاری بیان میں کہا کہ ٹمبلر رج سیکنڈری اسکول کے اندر چھ افراد مردہ پائے گئے جبکہ ایک شخص اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔ دو مزید افراد ایک ایسے گھر سے مردہ ملے ہیں، جسے اس فائرنگ کے واقعے سے منسلک سمجھا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق دو افراد کو نازک حالت کے باعث ایئر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ تقریباً 25 معمولی زخمی افراد کو مقامی طبی مرکز میں ابتدائی علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

آر سی ایم پی کا کہنا تھا کہ حملہ آور کی موت خود ساختہ چوٹ کے باعث ہوئی۔ اسکول کے باقی تمام طلبہ اور عملے کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔

برٹش کولمبیا کے وزیرِ اعلیٰ ڈیوڈ ایبی نے اس واقعے کو ناقابلِ تصور سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں اسلحہ رکھنے کے قوانین ہمسایہ ملک امریکہ کے مقابلے میں زیادہ سخت ہیں، تاہم حالیہ برسوں میں پیش آنے والے فائرنگ کے متعدد واقعات نے مزید سخت اقدامات کے مطالبات کو جنم دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔