اسرائیلی وزیر اعظم کی سخت سیکورٹی میں واشنگٹن آمد، مظاہرین کا شدید احتجاج

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری مہمان رہائش گاہ کے اطراف اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دورہ واشنگٹن کے موقع پر شدید احتجاج اور شور شرابہ دیکھنے میں آیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو واشنگٹن پہنچ گئے، جہاں وہ غیر معمولی سیکیورٹی حصار میں رہے جو عام طور پر صرف امریکی صدر کے لیے دیکھا جاتا ہے۔ نیتن یاہو کا قافلہ سیکرٹ سروس کی نگرانی میں تھا، ایک شاہراہ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا جبکہ فضا میں دو ہیلی کاپٹر مسلسل نگرانی کرتے رہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو بلیئر ہاؤس میں موجود تھے، جہاں انہوں نے ٹرمپ کے ایلچی جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بلیئر ہاؤس کے باہر مظاہرین نے نیتن یاہو کے دورے کے خلاف احتجاج کیا اور علاقے میں بلند آوازوں اور احتجاجی نعروں سے ماحول کشیدہ رہا۔
واشنگٹن پہنچنے پر انہوں نے ایک سوال کے جواب میں یہ بتانے سے گریز کیا کہ آیا وہ ایران کے ساتھ ممکنہ کسی بھی معاہدے کی حمایت کریں گے یا نہیں۔ روانگی سے قبل نیتن یاہو نے کہا تھا کہ وہ سب سے پہلے ایران کے معاملے پر بات کریں گے اور مذاکرات کے لیے اپنے اصول صدر ٹرمپ کے سامنے رکھیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










