واشنگٹن قابلِ قبول حل کا خواہاں دکھائی دیتا ہے : علی لاریجانی

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اب تک نسبتاً اچھے رہے ہیں اور واشنگٹن ایک مناسب حل کی جانب پیش رفت کا خواہاں دکھائی دیتا ہے۔
انہوں نے ایرانی ٹی وی چینل العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی صرف ایک دور مذاکرات ہوا ہے اس لیے حتمی رائے قائم کرنا قبل از وقت ہوگا اور ضروری ہے کہ آئندہ مراحل کو دیکھا جائے۔ مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ ابھی زیر غور ہے اور مناسب وقت پر اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق لاریجانی عمانی ثالثوں کے لیے تہران کا ایک اہم پیغام بھی ساتھ لے کر گئے، جس میں یورینیم افزودگی اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق ایران کا مؤقف تفصیل سے بیان کیا گیا۔
مسقط میں ملاقاتوں کے بعد لاریجانی قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہو گئے تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مزید مشاورت جاری رکھ سکیں۔
یاد رہے کہ عمان ماضی میں بھی ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے لیے کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے اور تہران اب بھی واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کے لیے عمان کو ترجیحی مقام سمجھتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










