ایران سے ڈیل نہ ہوئی تو سخت قدم اٹھاؤں گا: ٹرمپ کا دوسرے بحری بیڑے کی تعیناتی کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری بیڑہ بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ طے نہ پایا تو امریکہ کو بہت سخت قدم اٹھانا پڑے گا۔ یا تو معاہدہ ہو جائے گا یا پھر سخت کارروائی ناگزیر ہوگی۔
ٹرمپ نے چینل 12 اور ایکسیوس کو بتایا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کے امکان پر بھی غور کر رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یو ایس ایس جارج واشنگٹن نامی بحری بیڑہ ایشیاء اور یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش امریکہ کے مشرقی ساحل پر ہے، جسے ٹرمپ ممکنہ طور پر بھیج سکتے ہیں، تاہم دونوں کو خطے تک پہنچنے میں کم از کم ایک ہفتہ درکار ہوگا، جبکہ پینٹاگون کیریبین سے فورڈ کیریئر بھی تعینات کر سکتا ہے۔
سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے خطے میں حالیہ دنوں کے دوران طیاروں اور دیگر عسکری سازوسامان میں اضافہ نظر آ رہا ہے۔ خصوصاً قطر کے العدید ایئربیس، جو مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کا سب سے بڑا اڈہ ہے، وہاں امریکی افواج نے میزائلوں کو ٹرک لانچرز میں نصب کیا تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں تیزی سے منتقل کیا جا سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











