جمعرات، 12-فروری،2026
جمعرات 1447/08/24هـ (12-02-2026م)

امریکہ سے معاہدے کیخلاف بھارت میں مکمل ہڑتال، کئی اہم تجارتی مراکز بند

12 فروری, 2026 12:38

انڈیا میں ٹریڈ یونینز اور کسان تنظیموں کی کال پر ملک گیر ’بھارت بند‘ ہڑتال کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور مختلف شہروں میں صبح سے ہی معمولاتِ زندگی متاثر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

لیبر تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ آج کچھ بھی نہیں چلے گا اور ملک کے بڑے حصے میں کام کاج بند رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق اس ہڑتال کا مقصد مزدوروں کے حوالے سے بنائے گئے نئے قوانین اور انڈیا و امریکہ کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح کے وقت مختلف شہروں میں ہڑتال کے واضح آثار دیکھے گئے اور کئی اہم تجارتی مراکز بند نظر آئے۔ ٹریڈ یونینز کے جوائنٹ فورم نے ملک کے چھ سو سے زائد اضلاع میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں فیکٹریاں، دکانیں، نجی ادارے اور دیگر کاروباری سرگرمیاں بند رکھی جائیں گی۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس ہڑتال کے باعث سرکاری امور بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین کی شرکت متوقع ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد اپنے کام کی جگہوں تک نہیں پہنچ سکی۔ بینکنگ سروسز کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ بڑے شہروں میں کچھ برانچز کھلی ہیں تاہم چھوٹے اور دور دراز علاقوں میں بینک بند ہیں۔

اس ہڑتال کے پس منظر میں انڈیا اور امریکہ کے درمیان روسی تیل کی خریداری کے معاملے پر پیدا ہونے والا تناؤ بھی شامل ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ دہلی نے 500 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی امریکی مصنوعات خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔

اسی معاہدے پر کسانوں اور ٹریڈ یونینز نے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اعلان کیا کہ اس کے خلاف بھرپور ہڑتال کی جائے گی، جسے ’’بھارت بند‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ٹریڈ یونینز فورم میں دس بڑی تنظیمیں شامل ہیں جو اس احتجاج کی قیادت کر رہی ہیں۔  اس احتجاج کو کسان تنظیموں کے ساتھ ساتھ طلبہ گروپس کی حمایت بھی حاصل ہے۔

انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملک گیر ہڑتال سے نظام و نسق پر گہرا اثر پڑنے کا امکان ہے کیونکہ پبلک سیکٹر میں کام کرنے والے کروڑوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔