جمعرات، 12-فروری،2026
جمعرات 1447/08/24هـ (12-02-2026م)

رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ اہم اعلان ہوگیا

12 فروری, 2026 13:40

متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک کی آمد کے پیشِ نظر وفاقی وزارتوں اور سرکاری اداروں کے لیے خصوصی اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔

 نئی ہدایات کے مطابق پیر سے جمعرات تک سرکاری دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعے کے روز دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کام کریں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز زیادہ سے زیادہ 70 فیصد عملے کو ورک فرام ہوم کی سہولت دی جا سکتی ہے، بشرطیکہ متعلقہ وفاقی ادارے کے منظور شدہ ضوابط کی پابندی کریں۔ شفٹوں میں کام کرنے والے ملازمین کے اوقات ہر ادارہ اپنی ضروریات کے مطابق طے کرے گا تاکہ کارکردگی برقرار رہے اور ملازمین کو عبادات اور افطار کے لیے مناسب وقت مل سکے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کا یہ اقدام رمضان کے دوران ملازمین کو عبادات، افطار اور دیگر مذہبی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ عرب ممالک میں اس سال رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے متوقع ہے، تاہم حتمی اعلان چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔