یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big News for Pakistanis Living in the UAE
نادرا نے یو اے ای میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے اہم سہولت فراہم کر دی ہے۔ ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان قونصلیٹ کی ٹیم کے ہمراہ راس الخیمہ پہنچے گی۔
راس الخیمہ میں مقیم پاکستانی شہری نئی شناختی دستاویزات بنوانے، موجودہ دستاویزات میں تبدیلی یا تجدید کروانے کے لیے آسانی سے رجوع کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت 15 فروری 2026 بروز اتوار صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک دستیاب ہوگی۔ شہری پاکستان سینٹر راس الخیمہ میں موبائل رجسٹریشن ٹیم سے براہ راست ملاقات کر سکتے ہیں۔
مزید برآں، بیرون ملک مقیم وہ پاکستانی جو نائکوپ یا دیگر شناختی دستاویزات بنوانے، تجدید یا ترمیم کروانا چاہتے ہیں، وہ نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آسانی سے یہ خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ دبئی اور ابوظہبی میں پاکستانی قونصلیٹ کا دورہ کرنے والے شہری بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
پاک آئی ڈی ایپ کے استعمال کرنے والے شہریوں کو نہ قطار میں لگنا پڑتا ہے اور نہ ہی طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔ موبائل ایپ کے ذریعے تمام خدمات اور سہولیات براہِ راست موبائل فون پر دستیاب ہو جاتی ہیں، جس سے وقت کی بچت اور سہولت دونوں ممکن ہو جاتی ہیں۔
یہ اقدام نادرا کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے سہولتوں میں اضافے اور خدمات کی ڈیجیٹل سہولت کو فروغ دینے کا حصہ ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








