قومی اتحاد ملک کی طاقت کے لیے انتہائی قیمتی ہے : ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے رہبرِ انقلاب امام علی خامنہ ای نے بدھ کے روز ملک بھر میں منعقد ہونے والی ریلیوں میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اتحاد ملک کی طاقت کے لیے انتہائی قیمتی ہے۔
سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے پیغام میں انہوں نے بہمن 22 یعنی 11 فروری کو ہونے والے ملین مارچ کو اسلامی جمہوریہ کے وقار اور طاقت میں اضافے کا باعث قرار دیا اور کہا کہ اس بڑے اجتماع نے ان دشمنوں کو مایوس کیا جو قوم کو دباؤ کے ذریعے جھکانا چاہتے تھے۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ قومی یکجہتی کو برقرار رکھیں کیونکہ یہی اتحاد ملک کی مضبوطی کی بنیاد ہے، اور اس عظیم عمل میں شرکت کرنے والے تمام شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔
ملک بھر میں ایرانی شہری 1979 کے اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ منانے کے لیئے سڑکوں پر نکلے اور انقلاب کے نظریات سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا ہے۔ ایران کے مختلف شہروں میں بڑے اجتماعات دیکھنے میں آئے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









