جمعہ، 13-فروری،2026
جمعہ 1447/08/25هـ (13-02-2026م)

افغانستان اور تاجکستان کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے : روس

13 فروری, 2026 13:38

روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ افغانستان اور تاجکستان کے درمیان سرحدی صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔

انہوں نے روسی خبر رساں ادارے انٹرفیکس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ متعدد بار افراد کی جانب سے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوششیں کی گئیں، جن میں بعض مواقع پر مسلح جھڑپیں بھی ہوئیں۔

سرگئی شوئیگو کے مطابق اس خطے میں دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خطرات بدستور موجود ہیں اور ان کا تدارک ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی معاہدہ تنظیم سی ایس ٹی او کے تحت افغانستان۔تاجکستان سرحد کو مضبوط بنانے کا ایک پروگرام اس وقت عملی طور پر نافذ کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد سرحدی نگرانی، سکیورٹی تعاون اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو مؤثر بنانا ہے تاکہ ممکنہ خطرات کو بروقت روکا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں برس کے آخر میں سی ایس ٹی او دولتِ مشترکہ آزاد ریاستوں کی تنظیم اور شنگھائی تعاون تنظیم مشترکہ اجلاس منعقد کریں گی، جس میں افغانستان اور وسطی ایشیا کو درپیش سکیورٹی چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

روس کے مطابق اس خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر علاقائی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔