’’ابابیل کا انتظار کرو‘‘ ایرانی میڈیا پر اسرائیلی شخصیات کے نام جاری

ایرانی میڈیا نے ملک میں حملے کی صورت میں اسرائیل کے اعلیٰ سرکاری اور عسکری عہدیداروں کے نام ممکنہ اہداف کے طور پر چلا دیئے۔
نشریات میں کہا گیا کہ ہم تمہاری موت کا وقت خود طے کریں گے، ابابیل کا انتظار کرو، جس کے بعد متعدد اسرائیلی عہدیداروں کے نام لیے گئے۔
ان ناموں میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو شامل ہیں جنہیں نشریات میں اولین ہدف قرار دیا گیا۔ فہرست میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا، اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز، اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر، اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی امان کے سربراہ شلومی بائنڈر کے نام شامل ہیں۔
اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر تومر بار، اسرائیلی فوج کے آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ اتزک کوہن کا نام بھی ممکنہ ہدف ہوں گے۔ ایرانی ٹی وی کا کہنا تھا کہ یہ تمام نام ایران کے جائز اہداف ہیں اور ان افراد کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیا گیا۔ اس پیغام کو اسرائیلیوں کے لیے براہِ راست انتباہ کے طور پر پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ اہداف تیار کیے جا چکے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











