حماس نے غزہ امن فورس کے لیے شرائط واضح کر دیں

غزہ بورڈ آف پیس کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس سے قبل فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں امن فورس کی تعیناتی سے متعلق اپنی شرائط واضح کر دی ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ امن فورس سرحدی علاقوں تک محدود رہے اور فلسطین کے داخلی سول، سیاسی اور سکیورٹی امور میں کسی قسم کی مداخلت نہ کرے۔
حماس کے ترجمان بسیم نعیم نے کہا کہ اگر عالمی امن فورس فریقین کے درمیان حفاظتی تہہ کے طور پر کام کرے تو اس پر اعتراض نہیں، تاہم فلسطین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر عالمی فورس کے اہلکاروں نے فلسطینی داخلی امور میں مداخلت کی تو انہیں قابض قوتوں کا متبادل تصور کیا جائے گا۔
حماس کے مطابق عالمی امن فورس کا کردار صرف فریقین کو الگ رکھنا اور جنگ بندی کو برقرار رکھنا ہونا چاہیے، نہ کہ غزہ کے انتظامی یا سکیورٹی فیصلوں میں دخل دینا۔
یاد رہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں فلسطین میں عبوری حکومت، حماس کے کردار اور مستقل جنگ بندی پر غور کیا جائے گا، جبکہ اجلاس کے ایجنڈے میں عالمی امن فورس سے متعلق معاملات بھی شامل ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











