ہفتہ، 14-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/26هـ (14-02-2026م)

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروادی گئی

14 فروری, 2026 17:40

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کی اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کروا دی گئی۔ یہ رابطہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ممکن بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ فون کال گزشتہ روز کرائی گئی، تاہم گفتگو کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ جیل حکام نے اپنے بیان میں بتایا کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں سے 30 منٹ سے زائد وقت تک بات کی۔

وفاقی وزیر نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔ جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گفتگو کے دوران اپنے بیٹوں کی خیریت دریافت کی، جبکہ قاسم اور سلیمان نے بھی اپنے والد کی صحت اور حالات کے بارے میں پوچھا۔

واضح رہے کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان اس وقت لندن میں مقیم ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔