بھارت کی بیرونِ ملک دہشتگردی میں ملوث ہونے کی ایک بار پھر تصدیق

بھارت کی بیرونِ ملک دہشتگردی میں ملوث ہونے کی ایک بار پھر تصدیق
بھارت کی جانب سے بیرونِ ملک دہشتگردی میں ملوث ہونے کی ایک بار پھر تصدیق ہو گئی ہے۔ بھارتی شہری نکھل گپتا نے امریکی وفاقی عدالت میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نکھل گپتا نے نیویارک میں واقع امریکی وفاقی عدالت میں سماعت کے دوران جرم قبول کیا۔ امریکی پراسیکیوٹرز نے عدالت کو بتایا کہ نکھل گپتا براہِ راست ایک بھارتی سرکاری اہلکار کے رابطے میں تھا جس نے قتل کا ہدف دیا تھا۔
پراسیکیوٹر کے مطابق نکھل گپتا اس گروہ کا حصہ تھا جو بھارت کی حکومت کے لیے کام کرتے ہوئے بیرونِ ملک علیحدگی پسند سکھ رہنماؤں کو نشانہ بناتا رہا ہے۔
امریکی قوانین کے تحت نکھل گپتا کو ان جرائم پر 40 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ جون 2023 میں کینیڈا میں ایک گوردوارے کے باہر خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد امریکا میں بھی گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش سامنے آئی، جس میں نکھل گپتا ملوث پایا گیا۔
نکھل گپتا کو جون 2023 میں چیک ریپبلک سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد اسے امریکا ڈی پورٹ کیا گیا۔ امریکا پہنچنے پر اس پر باضابطہ فردِ جرم عائد کی گئی۔
اس حوالے سے امریکی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ امریکا اپنی سرزمین پر امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











