ہفتہ، 14-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/26هـ (14-02-2026م)

امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں دنیا کا سب سے بڑا بحری بیڑہ تعینات کرنے کا اعلان

14 فروری, 2026 09:17

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں دنیا کا سب سے بڑا بحری بیڑہ تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں، توقع ہے ایران کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے، مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ایران کے لیے بہت برا ہوگا، ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرناپڑسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ جیرالڈفورڈ بحری بیڑہ مشرق وسطیٰ کی طرف روانہ کردیا، ڈیل نہ ہونے کی صورت میں بحری بیڑے کی ضرورت پڑسکتی ہے، ہمارا ایک بحری بیڑہ پہلے ہی مشر وسطیٰ میں موجود ہے، اگر ضرورت پڑی تو بحری بیڑہ استعمال کرسکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں ہمارے پاس بہت بڑی فوج تیار ہے، روس معاہدہ کرنا چاہتاہے، صدر زیلنسکی کو متحرک ہونا پڑے گا، زیلنسکی نے کچھ نہ کیا تو وہ عظیم موقع کھودے گا۔

   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ کے ساتھ ہمارے تعلقات بہترین ہیں، ہم یورپی رہنماؤں سے مذاکرات کررہے ہیں، امریکا اور وینزویلا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔