اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

وینزویلا میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے اہلخانہ کی بھوک ہڑتال

15 فروری, 2026 15:07

وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں سیاسی قیدیوں کے اہلِ خانہ نے علامتی قدم اٹھاتے ہوئے جیل کے باہر بھوک ہڑتال شروع کر دی۔

حکومت نے آٹھ جنوری کو قیدیوں کی بڑے پیمانے پر رہائی کا وعدہ کیا تھا، تاہم یہ وعدہ فوری طور پر پورا نہ ہو سکا۔ اس کے بجائے قیدیوں کو مرحلہ وار رہا کیا جا رہا ہے، جس کے باعث درجنوں خاندان جیلوں کے باہر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور کسی واضح جواب کے منتظر ہیں۔

کاراکاس میں قومی پولیس کی عمارت، جسے زون 7 کے نام سے جانا جاتا ہے، کے مرکزی دروازے پر تقریباً دس خواتین طبی ماسک پہنے زمین پر قطار میں لیٹ گئیں۔ ان میں سے کئی سو رہی تھیں۔

ایک خاتون نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نیند بھوک کی شدت کو کچھ کم کر دیتی ہے۔ 46 سالہ ایولین کیارو، جو امیگریشن افسر اور ایک سیاسی قیدی کی نے کہا کہ وہ اس وقت تک وہاں رہیں گی جب تک سب کو رہا نہیں کر دیا جاتا۔

ان کے مطابق ان کا بیٹا نومبر سے دہشت گردی سے متعلق الزامات میں زیرِ حراست ہے اور انہوں نے رات ایک بجے آخری بار کھانا کھایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی قدم ہے مگر وہ سمجھتی ہیں کہ اس معاملے کو ہمیشہ کے لیے نمٹانے کے لیے یہ ضروری ہے۔

قومی اسمبلی کے صدر جورج روڈریگز نے سوشل میڈیا پر 17 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا، تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کیے۔ انہوں نے عوام سے امن اور جمہوری بقائے باہمی کی راہ پر گامزن رہنے کی اپیل بھی کی۔ انسانی حقوق کے ایک گروپ کے مطابق رہا ہونے والوں میں ٹریڈ یونین رہنما خوسے ایلیاس تورس بھی شامل ہیں، جو نومبر سے قید تھے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔