بھارت نے یقین دہانی کرائی کہ وہ روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا : امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے واشنگٹن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ روس سے اضافی خام تیل کی خریداری سے گریز کرے گا۔
میونخ میں منعقدہ عالمی سکیورٹی فورم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ امریکا نے روسی تیل پر مزید پابندیاں لگائی ہیں اور بھارت کے ساتھ بات چیت میں انہیں یہ یقین دہانی ملی ہے کہ روس سے نئی یا اضافی خریداری نہیں کی جائے گی۔ یورپ نے بھی اس حوالے سے اقدامات کیے ہیں اور آگے بڑھ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روسی توانائی پر پابندیوں کے تناظر میں امریکا مختلف شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے تاکہ پابندیوں کے اثرات مؤثر رہیں۔
دوسری جانب اسی کانفرنس میں بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے واضح کیا کہ بھارت اپنی اسٹریٹجک خودمختاری پر قائم ہے۔ عالمی تیل منڈی نہایت پیچیدہ ہے اور کمپنیاں دستیابی، قیمت اور خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے مفاد میں فیصلے کرتی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










