اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

غزہ میں جنگ بندی سے فسلطین کیلئے دو ریاستی حل راستہ نکلنا چاہیے : سعودی وزیر خارجہ

15 فروری, 2026 15:07

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ میں ہونے والی جنگ بندی کو محض عارضی سکون کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے بلکہ اسے دو ریاستی حل کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی طرف عملی پیش رفت کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس موقع سے فائدہ نہ اٹھایا گیا تو خطے میں پائیدار امن کا خواب مزید دور ہو جائے گا۔

میونخ میں منعقدہ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب اسرائیل۔فلسطین تنازع کے حل کے لیے ہر اُس اقدام کی حمایت کرتا ہے جو انصاف پر مبنی اور دیرپا امن کی راہ ہموار کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا مؤقف کسی سیاسی مصلحت کے تحت نہیں بلکہ خطے میں حقیقی امن کے حصول کی ضرورت کے پیش نظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے تحت قائم کیے گئے غزہ پیس بورڈ اور اس کے بیس نکاتی فریم ورک کو سب سے پہلے مکمل جنگ بندی یقینی بنانی چاہیے اور پھر فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کو آگے بڑھانے میں مدد دینی چاہیے۔

ان کے مطابق جنگ بندی کو استحکام کی بحالی، تعمیرِ نو اور فلسطینی ریاست کے قیام کی سمت ٹھوس اقدامات کے لیے استعمال کرنا ہوگا کیونکہ یہی خطے میں مستقل امن کا واحد راستہ ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اگر سیاسی حل کی جانب سنجیدہ قدم نہ اٹھایا گیا تو وقفے وقفے سے ہونے والی جھڑپیں اور بحران دوبارہ جنم لیتے رہیں گے۔ ان کے بقول، دو ریاستی حل صرف ایک سفارتی نعرہ نہیں بلکہ وہ بنیادی فریم ورک ہے جس کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔