ایپسٹین فائلز : بل کلنٹن، باراک اوباما سمیت معتدد سیاست دانوں کے ناموں کی فہرست جاری

امریکہ کی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے ایپسٹین کیس سے متعلق جاری کردہ مواد میں شامل 300 سے زائد سیاست دانوں اور نمایاں عوامی شخصیات کے ناموں کی فہرست شائع کر دی ہے۔
سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے مقدمے سے متعلق دستاویزات میں سامنے آنے والے ناموں پر مشتمل یہ فہرست پام بونڈی اور نائب اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش کی جانب سے سینیٹ کی عدالتی کمیٹی کے چیئرمین چک گراسلی، ایوانِ نمائندگان کی عدالتی کمیٹی کے چیئرمین جم جارڈن کو ارسال کیے گئے ایک خط میں شامل کی گئی تھی۔
خط کے مطابق اس فہرست میں ایسے افراد کے نام شامل ہیں جو موجودہ یا سابق سرکاری عہدیدار رہے ہیں یا سیاسی طور پر نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، اور جن کے نام متعلقہ قانون کے تحت جاری کردہ دستاویزات میں کم از کم ایک مرتبہ ظاہر ہوئے۔ وزارتِ انصاف نے واضح کیا کہ کسی نام کی شمولیت کا مطلب یہ نہیں کہ متعلقہ فرد نے کوئی مجرمانہ فعل انجام دیا۔
فہرست میں شامل نمایاں شخصیات میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور باراک اوباما، سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن، سابق خاتونِ اول مشیل اوباما، سابق نائب صدر جو بائیڈن، نائب صدر کاملا ہیرس، برطانوی شاہی خاندان کے رکن پرنس ہیری، کاروباری شخصیت بل گیٹس، فلم ساز وڈی ایلن، سماجی رابطے کی ویب گاہ کے بانی مارک زکربرگ، موسیقار بونو اور گلوکارہ بیونسے شامل ہیں۔
وزارتِ انصاف نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے پاس موجود تمام مواد قانون کے مطابق جاری کر دیا گیا ہے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا کہ کوئی ریکارڈ شرمندگی، ساکھ کو نقصان یا سیاسی حساسیت کی بنیاد پر نہ تو روکا گیا اور نہ ہی اس میں ردوبدل کیا گیا، اور یہ اصول تمام سرکاری عہدیداروں، عوامی شخصیات اور غیر ملکی معززین پر یکساں طور پر لاگو ہوا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












