پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

ایرانی وزیر خارجہ کی عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ سے ملاقات

16 فروری, 2026 16:55

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جنیوا میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی سے ملاقات کی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ آئندہ ایران امریکہ مذاکرات میں عالمی جوہری ادارہ اہم کردار ادا کرے گا۔ تاہم انہوں نے رافیل گروسی پر تنقید بھی دہرائی اور کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر فوجی حملوں کی مذمت نہ کرنا قابل افسوس ہے، یہ تنصیبات عدم پھیلاؤ معاہدے کے تحت محفوظ ہیں۔

عباس عراقچی اپنے عمانی ہم منصب بدر بن حمد البوسعیدی سے بھی ملاقات کریں گے۔ عمان نے حالیہ جنگ کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان پہلے مذاکراتی دور میں ثالثی کی تھی۔

ادھر ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے، جہاں بحریہ کے دستے ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں اور یہ سرگرمیاں اعلیٰ قیادت کی نگرانی میں جاری ہیں۔

ایران بارہا واضح کر چکا ہے کہ وہ صفر افزودگی کے امریکی مطالبے کو قبول نہیں کرے گا اور اپنے میزائل پروگرام کو سرخ لکیر قرار دیتا ہے جس پر کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔