پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

شامی افواج نے شدادی فوجی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا

16 فروری, 2026 10:34

امریکی فوج کے نتف فوجی اڈے سے انخلاء کے بعد شمال مشرقی شام میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور شامی عرب فوج نے حسکہ کے مضافات میں واقع شدادی فوجی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق وزارت دفاع کے میڈیا و کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ شامی عرب فوج کے دستوں نے امریکی ہم آہنگی کے بعد شدادی فوجی اڈے کا چارج سنبھالا۔ یہ اقدام باہمی رابطے اور پیشگی انتظامات کے تحت عمل میں آیا۔

ادھر شامی حکومت کی سکیورٹی فورسز نے شمال مشرقی صوبہ حسکہ کے مضافاتی شہر قامشلی میں بھی پیش قدمی کی اور ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھالنے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ اس پیش رفت کو شامی ریاستی اداروں کی بتدریج واپسی اور علاقے میں حکومتی عملداری کی بحالی کی جانب اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ واشنگٹن کی ثالثی میں طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت امریکہ نے نتف بیس سے انخلاء کیا۔ معاہدے کا مقصد کردوں کی قیادت میں قائم سیرین ڈیموکریٹک فورسز کو شامی ریاستی اداروں میں ضم کرنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شدادی بیس پر تعینات امریکی افواج نے تقریباً ایک ہفتہ قبل مرحلہ وار انخلاء شروع کر دیا تھا اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ عمل مکمل طور پر شامی سرزمین سے امریکی افواج کے انخلا پر منتج ہو سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔