بدھ، 18-فروری،2026
بدھ 1447/09/01هـ (18-02-2026م)

ایران مذاکرات اور غزہ بحران، برطانوی و امریکی قیادت میں تبادلہ خیال

18 فروری, 2026 15:20

برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے منگل کی شب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں ایران سے متعلق بڑھتی ہوئی کشیدگی اور غزہ کی انسانی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

رابطے کے دوران برطانوی وزیر اعظم نے خاص طور پر غزہ میں انسانی امداد کی مزید رسائی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں شہری آبادی کو فوری اور بلا رکاوٹ امداد کی فراہمی ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران۔امریکہ مذاکرات کے مثبت اشارے، تیل کی قیمت میں بہتری، عالمی منڈی میں احتیاط برقرار

اطلاعات کے مطابق گفتگو میں مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور جاری سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اسی تناظر میں جنیوا میں یوکرین اور روس کے نمائندوں کے درمیان جاری مذاکرات کا ذکر بھی آیا۔

امریکی ثالثی میں ہونے والے ان مذاکرات کے پہلے مرحلے کا اختتام منگل کو ہوا، جب کہ بات چیت کا سلسلہ مزید آگے بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ امریکی صدر نے یوکرین پر زور دیا ہے کہ وہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیز رفتار پیش رفت کرے تاکہ چار سال سے جاری تنازع کے خاتمے کی راہ ہموار ہو سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔