ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

ایران، روس اور چین کی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر سے مشترکہ ملاقات

19 فروری, 2026 09:45

ویانا میں ایران، روس اور چین کے سفیروں نے جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی سے مشترکہ ملاقات کی، جس میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق حالیہ پیش رفت اور آئندہ مراحل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران کے ویانا میں قائم مستقل مشن کے مطابق اجلاس میں آئندہ گورنرز بورڈ کے اجلاس کی تیاریوں اور ایران کی پرامن جوہری سرگرمیوں سے متعلق جاری امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات ویانا میں ایجنسی کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی، جہاں تینوں ممالک کے نمائندوں اور ادارے کے سربراہ نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر حملے کے خطرناک نتائج ہوں گے : روس کی عالمی برادری کو وارننگ

اجلاس کے دوران ایران، روس اور چین کے سفیروں نے ایک مشترکہ خط بھی پیش کیا، جس میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اہم نکات پر اپنے مشترکہ مؤقف کی وضاحت کی گئی۔ زیر بحث امور کے حل کے لیے باہمی رابطہ، ہم آہنگی اور مسلسل تعاون ناگزیر ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔