قومی اتحاد ہی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا سکتا ہے : ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا، یورپ اور صہیونی عناصر ایران کو اپنے پیروں پر کھڑا نہیں دیکھنا چاہتے، اس لیے موجودہ حالات میں قومی اتحاد ہی طاقت ہے۔
مسعود پزشکیان نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا، یورپ اور مجرمانہ صہیونی عناصر نہیں چاہتے کہ ایران خود انحصاری کی راہ پر گامزن ہو، جبکہ ہماری خواہش ہے کہ ہم متحد ہو کر عوام کے مسائل حل کریں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ دشمن قوتوں کی خواہش ہے کہ ایران اندرونی اختلافات کا شکار رہے، لیکن عوام اور قیادت کا باہمی اتفاق ہی ان سازشوں کو ناکام بنا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران مذاکرات اور غزہ بحران، برطانوی و امریکی قیادت میں تبادلہ خیال
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش معاشی اور سیاسی دباؤ کا مقابلہ صرف اسی صورت ممکن ہے، جب پوری قوم ایک صف میں کھڑی ہو جائے اور داخلی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہے گا اور کسی بھی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔ اگر قوم متحد ہو جائے تو کوئی طاقت ایران کی پیش قدمی کو نہیں روک سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی وحدت کے ذریعے ان کے منصوبوں کو ناکام بنا دیں گے اور دشمن کو اس کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









