امریکی صدر کا ایران کو دس دن کا الٹی میٹم، معاہدہ یا کارروائی

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس واشنگٹن کے ساتھ معاہدے کے لیے تقریباً دس سے پندرہ دن کا وقت ہے، بصورت دیگر مزید فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال جون میں ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ کارروائیوں نے غزہ میں جنگ بندی کی راہ ہموار کی۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا امن بورڈ کے پہلے اجلاس میں غزہ کیلئے اربوں ڈالر امداد اور عالمی فورس کا اعلان
ان کے مطابق اگر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ نہ بنایا جاتا تو خطے کے ممالک مشرقِ وسطیٰ میں امن پر آمادہ نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دس دن میں واضح ہو جائے گا کہ معاہدہ ہوتا ہے یا معاملہ مزید آگے بڑھتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کے سفارتی معاون اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی ایرانی نمائندوں سے ملاقاتیں مثبت رہی ہیں، تاہم انہوں نے زور دیا کہ بامعنی معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ گزشتہ ہفتے بھی انہوں نے خبردار کیا تھا کہ آئندہ ایک ماہ کے اندر سمجھوتہ نہ ہوا تو ایران کو شدید نتائج بھگتنا ہوں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









