مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 43 فوجی چوکیاں قائم کردیں

مودی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن پہلگام کو جواز بنا کر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے اور غیر قانونی تسلط کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے پہلگام واقعے کو استعمال کر کے سیکیورٹی سختیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ بھارتی اخبار دی ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید 43 نئی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر چوکی پر پچیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ان میں سے چھبیس چوکیاں کشمیر ڈویژن جبکہ سترہ جموں ڈویژن میں قائم کی گئی ہیں۔ مزید یہ کہ بھارتی سینٹرل ریزرو فورس نے ان ٹھکانوں کے لیے خصوصی ساز و سامان بھی حاصل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کے تعلیمی اداروں میں بھی کشمیری طلبہ کے ساتھ امتیازی سلوک، 33 شاگرد معطل
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کو جواز بنا کر سیاسی سرگرمیوں اور اظہار رائے کی آزادی کو محدود کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدامات کشمیری عوام کی سیاسی آواز اور حق خود ارادیت کو دبانے کی ایک منظم حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سیکیورٹی میں اضافہ اگرچہ بظاہر امن و امان کے نام پر کیا جا رہا ہے، مگر اس کے اثرات انسانی حقوق اور جمہوری اقدار پر پڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں پہلے ہی آزادی اور خود مختاری کے حوالے سے تحفظات موجود ہیں، اور حالیہ اقدامات بھارت کی جمہوری ساکھ پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر رہے ہیں۔
ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ سیکیورٹی اضافے کا جواز کشمیر کی سیاسی آواز کو محدود کرنے کا ذریعہ ہے، جو عالمی انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












