ایران کسی بیرونی دباؤ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا : صدر مسعود پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی دباؤ کے سامنے سر تسلیمِ خم کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ تہران اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے کسی بھی دھمکی میں نہیں آئے گا۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کو ایٹمی معاہدے پر مجبور کرنے کے لیے محدود پیمانے پر فوجی کارروائی اور فضائی حملوں پر غور کرنے کا اشارہ دیا ہے۔
ایرانی معذور کھلاڑیوں کی ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ ان کا ملک کسی بھی قسم کی مشکلات یا بیرونی دباؤ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔
یہ بھی پڑھیں : مظاہرین کی ہلاکتوں کے امریکی دعوے، ایران کا شواہد پیش کرنے کا مطالبہ
انہوں نے عالمی طاقتوں کی جانب سے ایران کو جھکانے کی کوششوں کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ایرانی کھلاڑیوں نے میدانِ عمل میں مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے، اسی طرح ایرانی ریاست بھی ان تمام سیاسی اور فوجی چیلنجز کا سامنا کرے گی۔
صدر کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں صف بندی کر کے ہمیں کمزور کرنا چاہتی ہیں لیکن وہ اپنے ان عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی کیونکہ ایرانی عوام اور قیادت متحد ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








