ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

امریکہ مشرق وسطیٰ پر قبضے کے نظریے پر اپنی پوزیشن واضح کرے : سعودی عرب

22 فروری, 2026 15:14

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہاکابی کے اس بیان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں انہوں نے پورے مشرقِ وسطیٰ پر اسرائیل کے کنٹرول کو ایک قابلِ قبول بات قرار دیا تھا۔

سعودی حکومت نے ان بیانات کو لاپروائی پر مبنی اور حقیقت سے دور قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ گفتگو بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے منشور اور سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق کسی اعلیٰ امریکی عہدیدار کی جانب سے ایسا بیان سامنے آنا ایک خطرناک مثال ہے، جو خطے کے ممالک کے امریکہ کے ساتھ مثالی تعلقات کی توہین کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی ممالک کی اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے بیان کی شدید مذمت

سعودی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ یہ انتہا پسندانہ سوچ انتہائی بھیانک نتائج کی پیش گوئی کر رہی ہے اور عالمی امن و سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ یہ بیانات خطے کے عوام کو اشتعال دلانے کے ساتھ ساتھ اس بین الاقوامی نظام کی بنیادوں کو بھی پامال کرتے ہیں جس پر دنیا نے خونریز جنگوں کے خاتمے کے بعد اتفاق کیا تھا۔

سعودی عرب نے امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس نظریے پر اپنا موقف واضح کرے، جسے دنیا کے تمام امن پسند ممالک پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں۔

مملکت نے اپنے پختہ موقف کا اعادہ کیا ہے کہ منصفانہ امن کا واحد راستہ دو ریاستی حل، ناجائز قبضے کا خاتمہ اور سنہ انیس سو سڑسٹھ کی حدود پر آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے جس کا دارالحکومت مشرقی قدس ہو۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔