ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

جرمنی کے ٹرین اسٹیشن پر افغان شہری کا چاقو سے حملہ، کئی افراد زخمی

24 فروری, 2026 09:26

جرمنی کے ایک معروف ٹرین اسٹیشن پر ایک پینتیس سالہ افغان شہری نے چاقو سے حملہ کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس شخص نے اسٹیشن پر موجود یہوواہ وٹنس کے ایک اسٹینڈ پر موجود لوگوں کو نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران وہاں موجود کچھ بہادر شہریوں نے اپنی جان پر کھیل کر حملہ آور کو قابو کیا اور مزید نقصان ہونے سے بچا لیا۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ اگرچہ حملہ آور کی شناخت ایک افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے، لیکن اس کے عزائم اور پس منظر کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لیے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے چھپانے کی کوشش، پاکستانی حملے میں تباہ شدہ مقامات سیل

جرمنی میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل 2021 میں بھی وارزبرگ میں ایک پناہ گزین نے چاقو کے وار کر کے تین خواتین کو ہلاک اور نو افراد کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

حالیہ واقعے نے جرمنی میں عوامی مقامات پر سیکیورٹی اور پناہ گزینوں کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔