بھارت میں ایک اور فضائی حادثہ، 7 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع چترا میں ایک ایئر ایمبولینس گر کر تباہ ہو گئی، جس میں سوار سات افراد ہلاک ہوگئے۔
مریض کو علاج کے لیے منتقل کرنے والا طیارہ رنچی سے نئی دہلی جا رہا تھا، جو دوران پرواز سیماریا کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے نے شام سات بج کر چونتیس منٹ پر کولکتہ کے فضائی ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا، تاہم کچھ دیر بعد اس کا رابطہ اچانک منقطع ہو گیا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ طیارہ گھنے جنگل میں گر کر تباہ ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا بھارت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ نیا فوجی بلاک بنانے کا اعلان
ضلع چترا کی ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ طیارہ جس مقام پر گرا وہ دشوار گزار اور جنگلاتی علاقہ ہے، جس کے باعث فوری طور پر ہلاکتوں کی حتمی تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام افراد کے زندہ بچنے کی امید نہایت کم ہے۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ طیارے کے ملبے اور بلیک باکس کی تلاش کی جا رہی ہے تاکہ رابطہ منقطع ہونے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












