ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

بھارت میں حاضر سروس فوجی سمیت 6 افراد ہیروئن اسمگلنگ میں گرفتار

24 فروری, 2026 10:58

بھارت میں ایک نئے اسکینڈل نے داخلی سلامتی کے سرکاری دعوؤں پر سنگین سوالات کھڑے کر دیئے۔ منشیات کی اسمگلنگ میں حاضر سروس فوجی اہلکار سمیت 6 افراد گرفتار کرلیئے گئے۔

بھارتی جریدے دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق ریاست پنجاب کے ضلع فریدکوٹ میں منشیات اسمگلنگ کے ایک منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے، جس میں حاضر سروس فوجی اہلکار، برطرف پولیس اہلکار اور خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے حاضر سروس فوجی کی شناخت جَرنَیل سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ برطرف پولیس اہلکار امر دیپ سنگھ بھی اس نیٹ ورک میں شامل پایا گیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چار اعشاریہ آٹھ کلوگرام ہیروئن، اسلحہ، دو گاڑیاں اور ایک بڑی اسپورٹس یوٹیلٹی گاڑی برآمد کی ہے۔

حکام کے مطابق یہ گروہ طویل عرصے سے منشیات کی ترسیل میں ملوث تھا اور مختلف ریاستوں تک ہیروئن پہنچانے کا منظم نظام چلا رہا تھا۔

دی ہندو کے مطابق ملزمان ناکوں اور ٹول پلازوں سے باآسانی گزرنے کے لیے سرکاری شناختی کارڈز کا غلط استعمال کرتے تھے تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر سے بچ سکیں۔

یہ انکشاف اس لیے بھی تشویشناک قرار دیا جا رہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں سے وابستہ افراد اپنی سرکاری حیثیت کو مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

بھارت کے ڈائریکٹر جنرل پولیس گورو یادو نے بتایا کہ گرفتار شدگان متعدد منشیات اسمگلنگ مقدمات میں مطلوب تھے اور ان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق اس نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا بھارت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ نیا فوجی بلاک بنانے کا اعلان

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سیکیورٹی اداروں میں کڑا احتساب نہ ہو تو باوردی اہلکار منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے سرغنہ بن سکتے ہیں۔

بعض مبصرین کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت داخلی سلامتی اور سخت نگرانی کے جو دعوے کرتی ہے، اس واقعے نے ان کی ساکھ کو دھچکا پہنچایا ہے۔

مودی حکومت کی مسلسل نااہلی اور بھارتی فوج کے اعلیٰ حکام کی منشیات مافیا کے ساتھ مبینہ ملی بھگت نے بھارت کو جرائم پیشہ عناصر کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا ہے۔

تجزیوں کے مطابق بھارتی فوج کے اندر کڑے احتساب کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں باوردی اہلکار اور افسران اب خود منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے سرغنہ بن کر ابھر رہے ہیں۔

مودی سرکار کی جانب سے ان سنگین معاملات سے چشم پوشی نے منشیات فروشوں اور دیگر مجرموں کو حوصلہ دیا ہے کہ وہ بلا خوف و خطر اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

مودی حکومت ان داخلی کمزوریوں کو چھپانے میں مصروف ہے، لیکن زمینی حقائق یہ بتا رہے ہیں کہ بھارت اب جرائم کی دنیا کے بڑے کھلاڑیوں کے لیے ایک سازگار گڑھ بن چکا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔